19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:32
پاک بھارت کرکٹ سیریز پر رپورٹ
آج نیوز - پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کتنے بھی کشیدہ کیوں نہ رہے ہوں، کرکٹ کے لئے دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ دوہزار آٹھ میں ممبئی حملوں کے بعد سے پاک بھارت کرکٹ روابط تعطل کا شکار تھے لیکن پانچ سال بعد بی سی سی آئی کے سیریز کی بحالی کے اعلان کے بعد سے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کرکٹ مبصرین اور مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ اعلان صرف باتوں کی حد تک نہیں ہونا چاہیے، پاکستان تو بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے پہلے سے ہی تیار تھا، اب بھارت اپنے کہے پر عمل کرے یہ نہ ہو وقت آنے پر بی سی سی آئی کوئی بہانہ بناکر کروڑوں مداحوں کے دل توڑ دے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز رواں سال دسمبر کے آخر میں ہوگی، سیریز کی بحالی کا یہ جملہ سننے کو شائیقن ترس گئے تھے لیکن دیر آئے درست آئے، سرحد کے دونوں پار عوام۔