تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:48

لوئر اورکزئی:دھماکا ،تیر ہ جاں بحق ،دو زخمی

آج نیوز - لوئر اورکزئی ایجنسی کے علا قے سپائے میں مسافر پک اپ میں دھماکے سے تیرہ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر وین لوئر اورکزئی سے کوہاٹ جا رہی تھی کہ سپائے میں سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس سے روز دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں تیرہ مسافر جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پک اپ میں دھماکا کوہاٹ کی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.