تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:4

دادو: پولیس کو مفت کی مرغی فراہم نہ کرنا مہنگا پڑگیا

آج نیوز - دادو میں پولیس کو مفت کی مرغی فراہم نہ کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس اہلکاروں نے مرغی فروش اور اسکی ماں پر سر عام تشدد کیا اور پھر اسے حوالات میں بند کر دیا۔دادو تھانے کے ایس ایچ او کے گارڈ پولیس اھلکار مختیار گوپانگ نے نوجوان مرغی فروش رشید سولنگی سے مفت مرغیاں طلب کیں۔ انکار پر پولیس اہلکار مختیار اور ساتھی اہلکاروں نے رشید سولنگی اور اسکی ماں نسیمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکاروں نے تشدد کرنے کے بعد رشید کو دادو تھانے میں لاک اپ کردیا۔ نوجوان کے اہلخانہ کی جانب سے واقعے کے خلاف تھانے کے سامنے احتجاج کرنے پر جس پر نوجوان کو رہا کردیا گیا۔ مظاہرین نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.