19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:20
امریکا کا ایک اور بحری بیڑہ مشرق وسطی میں بھیجنے کا اعلان
آج نیوز - امریکا نے ایک اور بحری بیڑہ مشرق وسطی میں بھیجنے کا اعلان کردیا ۔بحری بیڑہ یو ایس ایس جان سی اسٹینس موسم گرما میں میں مشرق وسطی کیلئے روانہ کیا جائیگا ۔امریکی محکمہ دفاع کے پریس سیکریٹری جارج لٹل نے بیڑہ بھیجنے کی تصدیق کی اور کہا کہ پہلے ہی دو بحری بیڑے مشرق وسطی میں موجود ہیں ۔بحری بیرے کو بھیجنے کی وجہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد مشرق وسطی میں امریکی آرمی کے اثر کو برقرار رکھنا ہے ۔