19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:55
افغانستان : بائیس نیٹو ٹرک تباہ ،طالبان نے ذمے داری قبول کرلیا
آج نیوز - افغانستان میں نیٹو افواج کے لیے رسد لے جانے والے بائیس ٹرکوں کو تباہ کردیا گیا ۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان ٹرکوں کو تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ طالبان نے یہ کارروائی صوبے سمنگان میں کی جہاں یہ ٹرک نیٹو کی رسد لے جانے کیلئے تیار کھڑے تھے ۔ان ٹرکوں کی تعداد بائیس کے قریب ہے ۔