تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:12

رمضان سے پہلے ہی اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

آج نیوز - رمضان سے پہلے ہی اندرون سندھ اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں بیس سے تیس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔میرپورخاص، جھڈو، ڈگری، کوٹ غلام محمد، نوکوٹ اور زیریں سندھ کے دیگر علاقوں میں اشیاء و خورنوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ فی لیٹر دودھ اسی روپے، بکرے کا گوشت پانچ سو روپے، آم ڈیڑھ سو روپے کلو فروخت کئے جا رہے ہیں۔ بھنڈی، دال اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں فی کلو دس سے بیس روپے کا اضافہ کردیا گیاہے۔سکھر،روہڑی، صالح پٹ، پنوعاقل اور دیگر علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے نہ ہی بچت بازار لگائے گئے ہیں اور نہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹیاں نظر آتی ہیں۔عوام نے کہا کہ ہر سال تہواروں اور مذہبی رسومات کے موقع پر منافع خور سرگرم ہوجاتے ہیں۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کم از کم کھجور کی قیمتیں ہی کم کردے تاکہ وہ افطار میں کھجور اور پانی سے روزہ کھول سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.