تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:12

کراچی کی صورتحال پربابر غوری کا وزیرا عظم سے ٹیلی فون پر رابطہ

جیو نیوز - کراچی…وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ با برغوری نے وزیرا عظم راجہ پرویز اشرف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کراچی کی موجوہ صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے کہا کہ کراچی کی عوام و تاجربرادری کو بھتہ مافیا ، پر چی مافیا اور دہشت گرد عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے اوران کی جان ومال کی حفاظت کے لئے ٹھوس ومثبت اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی کراچی کا دورہ کرکے کر اچی کی صور تحال پر قابو پانے کیلئے اجلاس طلب کریں گے اور کراچی کے امن کو سبو ثاز کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.