تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:46

سبی :اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت پندرہ اگست تک ملتوی

آج نیوز - انسداد دہشت گردی سبی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت پندرہ اگست تک ملتوی کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔سبی میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسران نے موٴقف اختیار کیا کہ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی گرفتاری کے لیے وزارت خارجہ کو وارنٹ ارسال کیے تھے لیکن وزارت خارجہ کی جانب سے انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ اگست تک ملتوی کرتے ہوئے کیس میں نامزد ملزمان سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی، سابق گورنر بلوچستان اویس غنی، سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاوٴ اور سابق ڈی پی اور ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کو گرفتار کرکے آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.