19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 3:35
پاک بھارت کرکٹ بحالی ،اعتمادسازی کی طرف قدم قرار
آج نیوز - صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی ہے کہ کرکٹ تعلقات کی بحالی کے ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز مضبوط اعتماد سازی کا اقدام ثابت ہوں گے۔بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے نام لکھے گئے ایک خط میں صدر زرداری نے کہا کہ کھیلوں کی بحالی سے مثبت فضاء کو فروغ ملے گا جس کا دوطرفہ مذاکرات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک نے مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ تعلقات کی بحالی کے ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز مضبوط اعتماد سازی کا اقدام ثابت ہوں گے۔ یہ خط بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔