تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:32

ملتان : گیلانی کی خالی نشست پر پولنگ جاری

آج نیوز - ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اکاون پر ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے،پولنگ کے دوران سیاسی کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد ملتان میں خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست این اے ایک سو اکاون میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے،پولنگ کے دوران بند بوسن کے علاقے میں ایک پولنگ اسٹیشن پر سیاسی کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی،جبکہ نواب پور روڈ کی پولنگ اسٹیشن پر ووٹر پرچیاں نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کے عملے اور ووٹرز کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بھی اطلاعات موصول ہو رہے ہیں۔اس حلقہ میں پیپلزپارٹی کے عبدالقادر گیلانی اور مسلم لیگ نون کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شوکت بوسن سمیت دس امیدواروں میں مقابلہ ہو رہا ہے۔دو سو پینتالیس پولنگ اسٹیشن اور سات سو بارہ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ سات ہزار آٹھ سو اکہتر ہے،پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.