19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:15
بجلی کی شارٹ فال میں پھر اضافہ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
جیو نیوز - لاہور… تیل اور گیس کی کمی کی وجہ سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے شہروں میں 10 گھنٹے اوردیہات میں 14 گھنٹے تک کی بجلی کی بندش کاسامنا ہے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کی کمی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں ایک ہزارمیگاواٹ کی کمی آگئی اورپیداوار12ہزار801میگاواٹ ہو گئی،بجلی کی طلب 15898 میگاواٹ ہے،جبکہ شارٹ فال 3ہزار97 میگاواٹ ہوگیا ،دوسری طرف پنجاب کے شہروں میں 10،10گھنٹے اور دیہات اور قصبوں میں14،14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔