تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:59

توہین عدالت پر عدلیہ کی اچھی تجویز پارلیمنٹ مان لے گی، اٹارنی جنرل

جیو نیوز - اسلام آباد… اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہاہے کہ امتناع توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں میں سپریم کورٹ نے اچھی تجویز دی تو پارلیمنٹ اسے مان لے گی ۔ اٹارنی جنرل نے صحافیوں سے گفت گو میں کہاکہ سال 2004ء کے توہین عدالت آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے توثیق نہیں ہوئی تھی، توہین عدالت کا موجودہ نیا قانون آنے سے پہلے توہین عدالت کا کوئی قانون نہیں تھا، انہوں نے کہاکہ نئے قانون کیخلاف درخواستوں کے مقدمہ میں عدالت نے اچھی تجویز دی تو کوئی وجہ نہیں کہ پارلیمنٹ اسے نہ مانے، اٹارنی جنرل نے کہاکہ توہین عدالت مقدمات سے عدالت کی عزت میں اضافہ نہیں ہوتا، مقدمہ کا فیصلہ ایسا آنا چاہیئے جس سے تمام فریقین مطمئن ہوں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.