تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:42

این آئی سی ایل ، سپریم کورٹ کا سرکاری رقم کی جلد وصولی پر زور

جیو نیوز - اسلام آباد… سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل اراضی اسکینڈل کیس میں سرکاری رقم کی جلد وصولی پر زور دیتے ہوئے ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر وقار حیدر کے خلاف نیب کو کارروائی کرنے کا حکم دینے کی وارننگ بھی دے دی ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل نے بتایاکہ لاہور میں 50 کروڑ روپے زائد قیمت پر جائیداد بیچنے کے کیس میں آٹھ کروڑ روپے ریکورکرلئے ہیں، 42 کروڑ کے بعدازتاریخ چیک دئے گئے ہیں ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے ریکوری معاہدہ سے مطمئن نہیں تو اسے عدالت میں چیلنج کیوں نہ کیا،ایف آئی اے نے بتایاکہ وفاقی وزیر امین فہیم کو ہراساں نہیں کیا جارہا، سیکریٹری تجارت کا نیا تقرر ہوا ہے،وہ ایاز نیازی کے بطور چیئرمین این آئی سی ایل کے معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں، چیف جسٹس نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور وقار حیدر سے تنقیدی مکالمہ کیا اور کہاکہ تم پیسے کیوں نہیں نکلواتے، یہاں ہر کوئی ملا ہوا ہے، قومی خزانے کا ایک ایک پیسہ واپس لانا ہے، 42 کروڑ 5 سال بعد لئے تو اس رقم کی کیا قدر رہ جائے گی، رقم واپس نہ لی گئی تو تمہارا کیس نیب کو بھجوائیں گے، پھر سماعت میں وقفہ کردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.