تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:9

وزیراعظم کی کابل میں افغان رہنماوٴں سے ملاقاتیں

جیو نیوز - کابل… ویر اعظم راجا پرویز اشرف ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے،آج پاک ،افغان،برطانیہ سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ کابل پہنچنے پروزیراعظم راجا پرویز اشرف سے افغان نیشنل فرنٹ کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ افغان نینشل فرنٹ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ خواہش تھی کہ افغان اپوزیشن کے نمائندوں سے ملاقات کروں۔ یشنل فرنٹ کی قیادت احمد شاہ مسعود کے بھائی احمد ضیا مسعود کر رہے ہیں۔کابل کے دورے میں وزیر اعظم افغان دارالحکومت میں پاکستان کے نئے سفارت خانے کا افتتاح کریں گے۔ دوسری جانب،برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی کابل پہنچے ہیں جہاں وہ پاک ،افغان،برطانیہ سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ افغان سرزمین پر تینوں ملکوں کے درمیان پہلے سہ فریقی مذاکرات ہیں۔ افغان سرزمین پر پاکستان ،افغانستان اور برطانیہ کے درمیان یہ پہلے سہ فریقی مذاکرات ہیں۔ افغان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سہ فریقی تعلقات،علاقائی سیکیورٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ اورافغان امن عمل پر بات چیت کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.