تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:48

کراچی : ٹارگٹ کلنگ ، خاتون سمیت پانچ افراد قتل

آج نیوز - کراچی کے علاقے لانڈھی میں ڈکیتی کے لئے آنے والے دو ڈاکو گارڈز کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ تشدد کے مختلف واقعات میں آج جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق لانڈھی میں دو مسلح افراد نے ڈکیتی کی غرض سے عبدالغفور میٹھائی والے کی دکان میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی گارڈز کی مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ گارڈز کی جوابی فائرنگ میں دونوں ملسح ملزمان زخمی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ادھر کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے۔ میٹروول سائٹ میں نعیم گوندل نامی شخص اپنے ملزمان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔ سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئیں جبکہ سرجانی اور گارڈن کے علاقوں میں دو افراد فائرنگ کا نشانہ بنے۔ اس سے قبل سائٹ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا عبدالرحمٰن جاں بحق ہوئے۔ گلبہار میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔کراچی میں گزشتہ رات مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ایک سو تینتالیس افراد کو گرفتار کرلیا۔ کراچی میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی شہر بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق پولیس نے گرفتاریاں اورنگی ٹاوٴن، بلدیہ کالونی، ماڑی پور اور سعیدآباد سمیت مختلف علاقوں سے کی گئیں۔ گرفتاریاں سیکشن چوون کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے کاروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ دوسری جانب رات گئے پولیس اور رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر لیاقت آباد سی ون ایریا میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.