19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:21
وزیرا عظم ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
آج نیوز - وزیرا عظم راجہ پرویزاشرف افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم دورے کے دوران افغان صدر حامد کرزئی اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کریں گے۔ روانگی سے پہلے چکلالہ ایئربیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ا فغان حکام سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کا عتراف کر رہی ہے ، افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کی بہت قربانیاں ہیں ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری استقامت کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔