تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:21

پہلے ایٹمی دھماکاکیا،اب اقتدار میں آکراقتصادی دھماکاکرینگے،نواز

جیو نیوز - کراچی… مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ میرے اور شہباز شریف کے خلاف اشتہاری مہم اور نیب کے مقدمات کھولنے میں جو لوگ شریک ہیں انھیں سب جانتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کے کراچی پہنچنے پرمسلم لیگ کے کارکنوں نے استقبال کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی باتیں بڑی اچھی ہوتی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ جس کے کہنے پر میرے اور شہباز شریف کے خلاف اشتہاری مہم چل رہی ہے اسے سب جانتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ایٹمی دھماکے کئے تھے اب اقتدار میں اکر معاشی دھماکہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے آنے کی افواہ بعض مخصوص لوگ اڑارہے ہیں ،افسوس اس بات کا ہے کہ میڈیا بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.