19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:21
سانگھڑ ، جمڑاوٴ کینال میں پڑنے والا شگاف تاحال پر نہ کیا جاسکا
جیو نیوز - سانگھڑ… گزشتہ روز سانگھڑ میں جمڑاوٴ کینال میں پڑنے والا شگاف تاحال پر نہیں کیا جاسکا،مزید کئی دیہات سمیت سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل زیر آب آگئی۔ سانگھڑ میں گزشتہ روز بھاجی موری کے قریب جمڑاوٴ کینال میں پڑنے والا شگاف اب بڑھ کر دو سو ف ہوگیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کی جانب سے شگاف کو پر کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم ناکافی مشینری کے باعث عملے کو مشکلات کا سامنا ہے،جمڑاوٴ کینال میں شگاف کے باعث اب تک بھاجی موری گاوٴں سمیت 13 چھوٹے بڑے گاوٴں زیرآب آچکے ہیں جبکہ 12 سو ایکڑ سے زائد کپاس، گنے اور مرچ کی تیار فصل سیلابی پانی کی نذر ہوگئی ہے۔ متاثرہ دیہات کے لوگوں نہر کناروں پر کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے ریلیف حلیم عادل شیخ نے جمڑاوٴ کینال کے دورے کے بعد متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا، ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ایک ہزار خیمے فراہم کر دیئے گئے ہیں