19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:42
سپر اسٹار راجیش کھنہ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں
آج نیوز - بھارتی سپراسٹار، سیاستدان اور لیجنڈ راجیش کھنہ کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کردی گئیں۔راجیش کھنہ کے آخری سفر میں بھارتی سیاستدانوں، اداکاروں اور ہزاروں عام افراد نے شرکت کی۔ راجیش کھنہ کی چتا کو آگ ان کے نواسے اور داماد اکشے کمار نے لگائی۔ اس موقع پر امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن کی بھی موجود تھے۔ راجیس کھنہ کی بڑی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر آخری رسومات میں شرکت نہیں کی جبکہ راجیش کھنہ کے داماد اکشے کمار کی ہدایت پر میڈیا کو بھی شمشان گھاٹ سے دو رکھا گیا۔ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ آخری رسومات نجی معاملہ ہے۔ راجیش کھنہ کی عمر انہتر برس تھی اور ان کا انتقال گذشتہ روز ممبئی میں واقع انکے گھر میں ہوا۔ راجیش کھنہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔