19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:16
بے نظیر فٹبال ٹورنامنٹ ،حسین ٹیکسٹائل کے نام
آج نیوز - حسین ٹیکسٹائل نے کراچی یونائیٹڈ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر بے نظیر بھٹو ڈی ایم سی ساوتھ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ تاہم کئی مواقعوں پر ریفری کے غلط فیصلوں نے کھیل کا مزہ کرکرہ کردیا۔ کے ایم سی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میں شائقین کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔کھیل کا پہلا گول دوسرے ہاف کے آٹھویں منٹ میں کراچی یونائیٹڈ کی عروج حسین نے اسکور کیا اور پانی ٹیم کو ایک سفر کی برتری دلائی تاہم کھیل کے آخری منٹ میں حسین ٹیکسٹائل کی کپتان مہوش خان کی فری ہٹ جب گول پوسٹ سے ری باونڈ ہوکر کھلاڑی کے ہاتھ پرلگی تو ریفری نے غلط فہمی کی بنیاد پرکراچی یونائیٹڈ کے خلاف پنالٹی ککس کا فیصلہ دیا جس پر مہوش خان نے گول داغ کرمقابلہ ایک ایک سے برابرکردیا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکیں پنالٹی ککس پرحسین ٹیکسٹائل نے دوگول کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ شکست کھانے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں خراب امپائرنگ پر کڑی تنقید کی۔ فاتح ٹیم کی کپتان نے ریفری کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اسے درست قرار دیا ۔مہمان خصوصی سینیٹریوسف بلوچ اورایڈمنسٹریٹرمحمد رئیسی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ ونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور رنراپ کو پچھتر ہزار روپے دیئے گئے۔