تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:16

غیر ریاستی عناصرسے نمٹنے کیلئے قانون سازی کی جائے ،شرکائے ورکشاپ

جیو نیوز - اسلام آباد…نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ورکشاپ کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بلوچستان میں فنڈز کے استعمال کی نگرانی کیلئے موثر نظام کی تشکیل جب کہ غیر ریاستی عناصراوردہشت گرد گروپس سے نمٹنے کیلئے موثر قانون سازی کی جانی چاہئے۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں بلوچستان کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری تھے۔ورکشاپ میں بلوچستان سے اراکین پارلیمنٹ اورقبائلی شخصیات کے علاوہ سول و فوجی حکام اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، جامع ترقیاتی پروگرام شروع کرکے مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں۔شرکا ء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل پر پہلا حق بلوچوں کا ہے ،وسائل کو صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے خرچ کیا جائے۔ بلوچستان میں تعلیم کواولین ترجیح بناتے ہوئے تعلیمی اداروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔فوج اور ایف سی صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے قائدانہ کردار ادا کرتی رہے، فوج اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی قربانیوں کو تسلیم کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.