تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:16

قابض حکمران ملکی مسائل حل نہیں کرسکے ،فاروق ستار

آج نیوز - متحدہ قومی مومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ پینسٹھ سالوں سے اقتدار پر قابض حکمران عوامی مسائل حل نہیں کرسکے، ملک میں ہر طرف تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں۔خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی بازگشت سنائی دے رہی ہیں،پاکستان میں مستقل تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی ،پٹرولیم مصنوعات اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام سے جینے کا حق چھینا جارہاہے۔ فاروق ستارکا کہنا تھا کہ گزشتہ پینسٹھ سالوں سے اقتدارپرقابض حکمران عوامی مسائل حل نہیں کرسکے،عوام آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم کوکامیاب بناکرملک کی ترقی میں کرداراداکرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.