تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:2

خانیوال : خاتون کو سنگسار کرنے کے ازخود نوٹس کی سماعت

آج نیوز - سپریم کورٹ کا پنچایت کے حکم پر خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان کو پیر تک گرفتار کرنے کا حکم،آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا گیا ،چیف جسٹس کہتے ہیں بادی النظر میں پولیس کو مغوی اور ملزم کے بارے میں علم تھا،وزیر اعظم کو تمام حقائق سے آج ہی آگاہ کیا جائے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنچایت کے حکم پر خانیوال میں خاتون کو اینٹیں مار کر ہلاک کرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اشتر اوصاف نے عدالت کو بتایا کہ مرنے والی خاتون کے مغوی خاوند کو بازیاب کراکر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ ساڑھے نو بجے سماعت شروع ہوئی اور پونے دس بجے بندہ بازیاب ہو گیا ہے،معذرت سے کہہ رہے ہیں یہ سب ملی بھگت ہے،بادی النظر میں پولیس کو لاپتہ شخص اور ملزم کے بارے میں علم تھا،ہم نے دباوٴ ڈالا تو مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا،چیف جسٹس نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب کو اس کیس کا پتہ نہیں تو پھر کیا پتہ ہے،سنا ہے وہ خدا ترس ہیں لیکن اس کیس میں کیا ہوا،علم ہونے کے باوٴجود حکومتی مشینری حرکت میں نہیں آئی،آئی جی پنجاب کو چاہئے تھا ڈی پی او کو فارغ کرکے کیمپ لگا کر بیٹھ جاتے،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ واقعے کی سنگینی وفاقی حکومت کے علم میں لائیں،اور وزیر اعظم کو تمام حقائق سے آج ہی آگاہ کیا جائے،،جسٹس جواد نے ریمارکس دئے کہ ہماری پولیس تو چوبیس گھنٹے پہلے ہی ملزم پکڑ لیتی ہے،انہوں نے کہا کہ غریبوں کو زہر دے دیں،نہ غریب ہونگے نہ آپ کیلئے کوئی مسئلہ ہوگا،عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.