تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:3

پنجاب ،ہزارہ ،مکران ڈویژن اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

آج نیوز - محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب،ہزارہ،مکران ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے ذیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آج شام یا رات سے شمال مشرقی پنجاب،مالاکنڈ،ہزارہ،ڈیرہ غازی خان،ڑوب،قلات،ملتان،بہاولپور،سکھر،لاڑکانہ اور مکران ڈویژن سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،سبی ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،اس دوران پنجاب کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہوئی،سب سے ذیادہ جوہرآباد میں اکسٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کے روز سب سے ذیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.