تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:13

مارننگ شوز کی دنیا کے ستاروں کی ریمپ پر واک

آج نیوز - مارننگ شوز کی دنیا کے ستارے فیشن انڈسٹری کی کہکشاں میں گھل مل گئے۔ میزبانوں نے کیٹ واک کرکے برانڈ لانچ کی رنگا رنگ تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ آپ نے مورننگ شو کی میزبانوں کو صبح سویرے لوگوں سے میٹھی میٹھی باتیں کرتے تو دیکھا ہوگا لیکن ان میزبانوں کو یوں ماڈلنگ کرتے نہیں دیکھا ہوگا۔ جی ہاں کراچی کے ایک شاپنگ مال میں ایک برانڈ کی لانچ کے موقع پر انہوں نے ماڈلنگ کے جوہر بھی دکھائے۔ اس موقع پر مارننگ شو کی میزبان نصرت حارث نے ناظرین اور حاضرین کو رمضان المبارک کی آمد کی مبارک باد دی۔ برانڈز جسٹ پریٹ کے سی ای او ہادی انور کا کہنا ہے کہ فیشن انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ بڑے ناموں سے زیادہ اچھا پرفارم کررہا ہے۔ اس کیٹ واک سے مال میں موجود صارفین بھی خوب محظوط ہوئے اور ہر ہر ادا پر کھل کر داد دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.