22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:19
سری لنکا کیخلاف سلو اوورریٹ پر بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد
آج نیوز - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم اور کپتان پر جرمانہ عائد کردیا۔ ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف مقررہ وقت تک ایک اوور کم کیا۔ آئی سی سی کے میچ ریفری کرس براڈ نے سلو اوور ریٹ کی پاداش میں بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندرسنگھ دھونی پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ ٹیم کے دیگرکھلاڑی دس فیصد جرمانے کی زد میں آئے۔ بھارت نے میچ اکیس رنزسے جیت لیا تھا۔ مہیندرسنگھ دھونی ماضی میں بھی کئی بار سلو اوورریٹ کی وجہ سے سزا بھگت چکے ہیں۔ انہیں رواں سال جنوری میں سلواوور ریٹ پر آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کیلئے معطل کردیا گیا تھا۔ فروری میں سی بی سیریزمیں سلو اوور ریٹ کے باعث بطور کپتان دھونی پر ایک ون ڈے کی پابندی بھی لگی۔