22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:19
ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک
جیو نیوز - اسلام آباد…ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔سندھ کے علاقوں دادو،جیکب آباد،سکھر ،نواب شاہ اور لاڑکانہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔دن بھر روزے دار سایہ دار جگہوں یا گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد،نصیرآباد، سبی بولان ، جھل مگسی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ دن بھر گرم ہوائیں چلنے کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا رہتا ہے۔گلگت بلتستان،کشمیر،مالاکنڈ اور ہزارہ کے کچھ علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔قبائلی علاقوں خیبر ایجنسی اورکرم ایجنسی کے بالائی علاقوں پر گہریبادل چھائے ہوئے ہیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔