تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:35

آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے مجموعی طور پر 5 بنچ تشکیل

آج نیوز - سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے این آر او عملدرآمد کیس اور توہین عدالت قانون کے خلاف آئینی درخواستوں سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، دو لارجر بنچز سمیت مجموعی طور پر پانچ بنچ تشکیل دے دیئے گئے۔ سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق معمول کے مقدمات کی سماعت کیلئے تین بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں، این آر او عملدرآمد کیس اور توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے دو الگ الگ پانچ رکنی لارجر بنچ بنائے گئے ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ کل توہین عدالت کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف اٹھارہ مختلف آئینی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، کل ہی ارکان پارلیمنٹ کی مبینہ دہری شہریت اور خانیوال میں خاتون مریم کو اینٹیں مار کر ہلاک کرنے کے خلاف مقدمے کی سماعت بھی ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ دونوں مقدمات کی سماعت کر ے گا۔ یہی بنچ منگل کو بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت کرے گا،جبکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ایک اور پانچ رکنی لارجر بنچ بدھ کو این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کرے گا۔ اس کیس میں عدالت نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق جواب طلب کر رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.