تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:53

اوول ٹیسٹ: جنوبی افریقہ پہلی اننگز 403 رنز سے دوبارہ شروع کریگا

آج نیوز - جنوبی افریقی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلی نامکمل اننگز چار سو تین رنز دو وکٹ پر دوبارہ شروع کرے گی۔ اوول میں جاری میچ کا تیسرا روزجنوبی افریقی بیٹسمینوں کے نام رہا اورانگلش بالرزپورے دن میں صرف ایک وکٹ ہی حاصل کرسکے۔ پروٹیز نے پہلی اننگز چھیاسی رنزایک وکٹ پردوبارہ شروع کی۔ کپتان گریم اسمتھ ہاشم آملہ کی پارٹنرشپ مضبوط ہوتی گئی اوردونوں نے دوسری وکٹ کیلئے ریکارڈ دو سو انسٹھ رنز بناڈالے۔ اسمتھ نے ٹیسٹ کیرئیر کی پچیسویں سنچری اسکورکی۔ اسمتھ سوویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے ساتویں بیٹسمین بن گئے۔ دو سو ساٹھ کے مجموعی اسکور پر اسمتھ ایک سواکتیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ہاشم آملہ نے بھی شاندار کارکردگی کے سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے اپنی پندرہویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ مہمان ٹیم نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کے تین سوپچیاسی رنز کے جواب میں دو وکٹ پر چار سو تین رنزبنائے تھے اور اسے پہلی اننگزمیں اٹھارہ رنز کی برتری حاصل ہے۔ آملہ ایک سوتراسی اورجاک کیلس بیاسی رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.