تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:10

دنیا بھر سے منتخب چند اہم خبروں پر ایک نظر

آج نیوز - امریکی ریاست کولوراڈو میں سینما میں فائرنگ کرکے بارہ افراد کوہلاک کرنے والے ملزم کے اپارٹمنٹ میں مزید بارود کا پتہ لگانے کیلئے کنٹرولڈ دھماکے کئے گئے۔ اس مقصد کے لئے چھ قریبی عمارتوں کو خالی کرایا گیا جبکہ عمارت سے ملنے والے دھماکہ خیز مواد کو قریبی صحرا میں تباہ کردیا گیا۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بارش کا ساٹھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،کئی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ چین بھر میں بارش کے دوران حادثات سے بیس افراد ہلاک ہوگئے جن میں دس صرف بیجنگ میں ہلاک ہوئے۔
آسٹریا میں شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور سیکڑوں بے گھر ہوگئے ہیں۔ متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر کئی گاوٴں خالی کرالئے گئے۔
تھائی لینڈ میں گذشتہ سال تباہ ہونیوالی فوڈ انڈسٹری کو دوبارہ سیلاب کے خطرے سے بچانیکیلئے حفاظتی پشتوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔ گذشتہ سال کے سیلاب سے فوڈ انڈسٹری تباہ ہوگئی تھی اور بیس ارب ڈالر کے انشورنس کلیم کے باعث کئی کمپنیاں دیوالیہ ہوگئی تھیں۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں تیز رفتار ٹرک نے گیارہ خواتین سمیت تیرہ افراد کو کچل کر ہلاک کردیا۔ مزید پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی۔
نیویارک کے ساحل پر ہو رہا ہے مقابلہ ریت سے مجسمے بنانے کا۔ یہ مقابلہ بیس سال سے ہو رہا ہے۔ اب کے برس پچاس فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ریت کے ڈھیر کو مختلف فن پاروں میں بدل دیا۔ شاید ایسے فنکاروں کیلئے ہی کہا گیا ہے انہوں نے مٹی کو سونا بنادیا۔
لندن اولمپکس دو ہزار بارہ کی رنگینیوں کو دوبارہ کرنے کیلئے آگیا ہے اولمپکس دوہزار سولہ کا میزبان شہر ریو ڈی جنیرو اپنی ثقافتی رنگینیوں کے ساتھ۔ برازیل کے طائفے نے لندن میں اپنی ثقافت کے خوبصورت رنگ بکھیرے جن کو گوروں نے خوب سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.