22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:27
پی ایس او ملک بھر میں ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز قائم کریگا
آج نیوز - پی ایس او ملک بھر میں ابتدائی طورپر چھبیس ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز قائم کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھرمیں پی ایس او کو اپنی ریٹیل آؤٹ لیٹس پر چھبیس ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز کے قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت حکومت نے آئیندہ دوسالوں میں سی این جی کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لئے ملک بھر میں پی ایس او کے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر سو ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اوگرا کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم قلت سے بچنے کے لئے فلنگ اسٹیشنز کے لئے لائسنس کے اجرا سے قبل ایل پی جی کی دستیابی کو یقینی بنائے گی۔ تاہم اس سلسلے میں ایل پی جی کے پیداواری ممالک کے ساتھ طویل مدتی معاہدے اور مقامی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔