تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:31

وزیر پانی و بجلی نے چشمہ پاور پلانٹ میں خرابی کا نوٹس لے لیا

آج نیوز - وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے چشمہ پاور پلانٹ میں فنی خرابی کا نوٹس لے لیا، صورتحال سے نمٹنے کے لیے آج اجلاس طلب کر لیا گیا۔ چوہدری احمد مختار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چشمہ پاور پلانٹ میں فنی خرابی کی وجہ سے چھ سو پچاس میگاواٹ سسٹم سے نکل گئے تاہم چشمہ پاور پلانٹ سے آج سے تین سو پچیس میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سحر اور افطار میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور کوشش ہے کہ ملک میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے۔ چوہدری احمد مختار نے کہا کہ موسم گرم ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈشیڈنگ میں ضافہ ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.