تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:14

عراق میں بم دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 110 ہوگئی

آج نیوز - عراق میں بم دھماکوں اور پر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو دس ہو گئی، اٹھارہ شہروں میں ستائیس مختلف مقامات پر ہونے والے بم حملوں میں دو سو بیس افراد زخمی ہو گئے۔ تاجی شہر میں ہونے والے خودکش کار بم حملے میں پچاس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے،، بغداد میں الصدر سٹی کے علاقے میں سرکاری دفاتر کے باہر ہونے والے کار بم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے ،، واقعے میں کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ بغداد کے نزدیک یر موک اور حسینیہ کے علاقے میں بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے،، ادھر دیالا صوبے میں فائرنگ اور دھماکوں میں پندرہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے،، دھولویا شہر کے نزدیک فوجی اڈے پر حملے میں پندرہ فوجی مارے گئے ،، کرکوک شہر میں نو بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.