24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:31
لاہور: اسلامی کیلی گرافی کی نمائش
آج نیوز - الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں اسلامی کیلی گرافی کی نمائش منعقد کی گئی،جسے اسلامی آرٹس سے منسلک افراد نے بہت سراہا۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہونیوالی اس نمائش میں جو فن پارے رکھے کئے گئے وہ روائتی کیلی گرافی سے ہٹ کر نظر آتے ہیں اور ان میں اللہ تعالی کے ناموں اور آیات کو واضح انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ مصور خالد اسحق راٹھور کا کہنا ہے کہ اسلامی کیلیگرافی گھروں میں آویزاں کرنے کے حوالے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ نمائش کا افتتاح جامعہ نعیمیہ کے ناظم ڈاکٹر راغب نعیمی نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فن پاروں کے روحانی اثرات انسان کی زندگی اور ذات میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ کیلی گرافی کی منفرد نمائش اٹھائیس جولائی تک جاری رہے گی اوراس میں سینتالیس فن پارے رکھے گئے ہیں۔