تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:27

اپر اورکزئی: فورسز کی کارروائی، 7 عسکریت پسند ہلاک

آج نیوز - اپر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں سات عسکریت پسند ہلاک اوران کے دو ٹھکانے تباہ کردیئے۔ اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں گنڈی تال، ماموزئی کے علاقوں سیکیورٹی فورسز نے بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی جس میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سات عسکریت پسند ہلاک اور ان کے دو ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی اور گشت کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.