24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:44
پاک، بھارت تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، امریکا
آج نیوز - امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کا آغاز خوش آئند ہے۔ امریکا اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ڈپلومیسی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنی چاہیے۔ وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے ملزموں کو سزا دی جانی چاہیے۔ ممبئی حملوں میں امریکی شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔ اس لئے امریکا یہ چاہتا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تفتیش ہونی چاہیے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔