تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:49

عوام وفاقی حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں ،شہباز شریف

آج نیوز - وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ سحری،افطاری اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کے باعث عوام وفاقی حکومت کو بدعائیں دے رہے ہیں۔ پولیس کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل فراہم کئے اب نتائج چاہئیں۔وہ لاہور میں ملاقات کے لئے آنے والے سائلین اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت سے چیچوکی ملیاں اور نندی پور میں نوسو میگاواٹ کے پلانٹ نہیں لگ سکے۔پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور یکساں لوڈشیڈنگ کے فیصلے کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ پولیس اپنا قبلہ درست کرلے،عوام کو تھانے میں انصاف ملنا چاہئے۔ فرسودہ نظام چھوڑ کر سائنٹیفک انداز میں تفتیش کی جائے۔ شہبازشریف نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہم میں تساہل برتنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلٰی نے پارکنگ اسٹینڈز کے ٹھیکے منسوخ کرنے پر ڈی سی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.