تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:21

سندھ ہائیکورٹ : رحمان ملک کی سینیٹ نشست ، حکام سے جواب طلب

آج نیوز - رحمان ملک کے سینیٹ نشست کیلئے کاغذات نامزدگی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام سے اٹھائیس جولائی تک جواب طلب کرلیا۔ حاجی گل نے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا کہ سپریم کورٹ کے دوہری شہریت کے فیصلے بعد رحمان ملک نے سینٹ سے استعفیٰ دیا۔ کیونکہ عدالت رحمان ملک کی جانب سے پیش کئے گئے دوہری شہریت ختم کرنے کے سرٹیفکیٹ ٹھکرا چکی ہے۔ حکومت کی جانب سے توہین عدالت کا بل ایوان سے منظورہونے کے بعد ایک مرتبہ پھررحمان ملک نے کاغزات نامذدگی جمع کرادیئے ہیں۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد وفاق، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.