24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:54
ای سی سی :پاکستان اسٹیل کیلئے آٹھ ارب روپے سے زائد پیکج کی منظور
آج نیوز - وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کے لئے ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زائد کے بیل آوٴٹ پیکیج کی منظوری دیدی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے پاکستان اسٹیل کے لئے ایٹھ ارب ساٹھ کروڑ روپے کے بیل آوٴٹ پیکیج کو منظور کر لیا۔ کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے نل فیلڈ سے ساڑھے سات کروڑ مکعب فٹ گیس یومیہ سوئی سدرن کو دینے اور کھوڑی بلاک سے نئی دریافت ہونے والی دو ملین مکعب فٹ گیس سوئی ناردرن کو فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔