تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:28

برطانوی اخبار نے جعلی پاسپورٹ کی غلط خبر شائع کی، چیئرمین نادرا

آج نیوز - چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار دی سن کو جعلی پاسپورٹ کی غلط خبر شائع کرنے پر دس ملین پاؤنڈ ہرجانے کا دعوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نے کہا کہ برطانوی اخبار دی سن نے غلط کہانی شائع کر کے پاکستان کی بدنامی کی۔ محمد علی کی یہی تصویر برطانوی پاسپورٹ پر بھی ہے، محمد علی دوبارہ کارڈ بنوانے آیا تو سسٹم نے اسے پہچان لیا۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی نظام بھی اسی تصویر کی بنیاد پر محمد علی کو نہیں پکڑ سکا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ دی سن اخبار کو پتہ ہونا چاہئے کہ نادرا پاسپورٹ جاری نہیں کرتا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ پاسپورٹ اسکینڈل پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.