27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:24
آزاد کشمیر انتخابات: دوحلقوں میں پولنگ دوبارہ کرانے کافیصلہ
اے آر وائی - مظفرآباد: الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات میں دھاندلیوں پر ایل اے چھ سمانی اور ایل اے سترہ عباس پور میں دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیاہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گذشتہ روز انتخابات کے دوران ایل اے سترہ میں نامعلوم افراد نے ریٹرننگ آفیسر کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا اور ایس ڈی ایم کے دفتر کاریکارڈ بھی جلادیا تھا۔ جبکہ ایل اے چھ سمانی میں بھی انتخابی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔