27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:33
کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں پھوٹ پڑگئی
اے آر وائی - پاراچنار: کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں پھوٹ پڑگئی ہے۔ کرم ایجنسی میں مقامی کمانڈر فضل سعید نے تحریک طالبان اسلامی کے نام سے نئی تنظیم قائم کرلی ہے ۔
کرم ایجنسی میں فضل سعید نے صحافیوں کو بتایاکہ وہ نہتے عوام اور مساجد پر خود کش حملوں پر اختلافات کی وجہ سے تحریک طالبان سے علیحدہ ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کالعدم تحریک طالبان کو پاکستانی عوام پر خود کش حملے روکنے کا متعدد بار مطالبہ کیا۔ جس پر عمل نہیں کیا گیا ۔