27 جون 2011
وقت اشاعت: 13:44
ایم کیو ایم صرف الیکشن ملتوی ہونے پر ناراض ہے، وزیرعلیٰ سندھ
اے آر وائی - کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صرف آزاد کشمیر کے الیکشن ملتوی ہونے پر ناراض ہوگئی ہے۔ اسے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت اورگورنرسندھ سے ان کا رابطہ ہے وہ متحدہ کو حکومت کا اتحادی سمجھتے ہیں اور الطاف حسین کے خلاف کوئی بھی جذباتی بات نہیں کرینگے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی دو نشستوں پر جلد سے جلد انتخابات کرائے جائیں گے اور ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔