تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 15:19

وزیراعظم گیلانی سے گلوکارہ حدیقہ کیانی کی ملاقات

اے آر وائی - لاہور : وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ملاقات کی اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے متعلق بات چیت کی ۔



لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر حدیقہ کیانی سے بات چیت میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کی بحالی اور متاثرہ علاقوں کے تباہ شدہ انفراسٹر کچر کی تعمیر نو پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔



سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے کاموں میں این جی اوز کا کردار لائق تحسین ہے۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر سیلاب زدہ علاقوں میں حدیقہ کیانی کی کاوشوں کو سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.