27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9
امید ہے گورنرسندھ استعفیٰ پرنظرثانی کریں گے،فرحت اللہ بابر
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی گورنرسندھ سے استعفٰی واپس لینے پر زور دے گی .
فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی پالیسی پرعمل پیرا رہے گی اورگورنرسندھ کے استعفے کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے ان پر زور دے گی۔
صدارتی ترجمان کاکہنا تھا کہ صدر زرداری اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ گورنر سندھ کا استعفیٰ ابھی تک ایوان صدر کو نہیں ملا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز اورکراچی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مفاہمتی پالیسی کی کامیابی کیلئے سیاسی قیادت کومضبوط بنانا ہوگا۔ فرحت اللہ بابر نے امیدظاہرکی کہ گورنرسندھ ملک کے بہترمفاد میں اپنے استعفے کے فیصلے پرنظرثانی کریں گے۔