تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 18:32

شہبازبھٹی قتل کیس کی تحقیقات،قائمہ کمیٹی کااظہارعدم اطمینان

اے آر وائی - اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور نے شہباز بھٹی قتل کیس کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں خصوصی دلچسپی لینا چاہئیے۔



کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مہیش کمار کی صدارت میں منعقد ہوا۔کمیٹی کے رکن اکرم مسیح گل نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہا جائے کہ وہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیں یا جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔



ایس ایس پی اسلام آباد طاہر عالم نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ کسی کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں ملے تاہم یہ کیس بند نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حافظ نذرمحمد نے غلط معلومات فراہم کی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.