27 جون 2011
وقت اشاعت: 18:59
ایم کیو ایم اپوزیشن میں بیٹھنا چاہتی ہے تو ٹھیک ہے،خورشیدشاہ
اے آر وائی - اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست کو میدان جنگ نہیں بنانا چاہئے، ایم کیو ایم اگر اپوزیشن میں بیٹھنا چاہتی ہے تو ٹھیک ہے تاہم اس ضمن میں پارٹی پالیسی سے متعلق فیصلہ قیادت کرے گی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی عملے کو قتل کی دھمکیوں کے باعث آزاد کشمیر انتخابات میں تین نشستوں پر انتخابات ملتوی کئے۔ آزادکشمیر کے انتخابات کے دوران لاہور میں تو صبح سات بجے ہی بیلٹ بکس بھردئے گئے تھے۔
حج کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام عازمین حج کو بیس اگست تک تمام معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔ یکم جولائی کو پی آئی اے کی پہلی پرواز مدینہ جائے گی۔ایک ہی ضلع اور تحصیل کے لوگ ایک ہی جہاز میں جائیں گے اور انہیں رہائش بھی ایک جگہ دی جائے گی۔