تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 6:9

شجاعت کی ایم کیوایم اور حکومت میں ثالثی کی کوششیں

اے آر وائی - اسلام آباد: ایم کیوایم کی حکومت سے علیحدگی کے بعد ق لیگ نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی۔ اس دوران انھو ں نے متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت سے علیحدگی کےبعد پیدا شدہ صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔



وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کرچلیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیوایم کوگورنرسندھ کا استعفی واپس لینے پرقائل کیا جائے ۔



اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کےحکومت میں شامل ہوتے ہوئے ایم کیوایم کی حکومت سےعلیحدگی مناسب نہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے معاملات حل کرانے کیلئے بارہ گھنٹے کی مہلت طلب کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.