تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 8:26

ناراض دوستوں کو منانے کی کوشش کریں گے، کائرہ

اے آر وائی - اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں نفرتیں ختم کرنے کا رواج نہیں تاہم ناراض دوستوں کو منانے کی کوشش کریں گے ۔



سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے یہ بے نظیر بھٹو شہید کی مفاہمت کی پالیسی ہے جسے پیپلز پارٹی جاری رکھے گی ۔ بھٹو ریفرنس کیس کے بارے میں انھوں نے کہا کہ کیس ری اوپن کرکے ذوالفقار علی بھٹو پر لگنے والے الزام کا دھبہ دھونا چاہتے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.