28 جون 2011
وقت اشاعت: 9:12
ایم کیوایم کے وزرا نے استعفے وزیراعظم کو بھیج دیے
اے آر وائی - کراچی: وفاقی حکومت سے علحیدگی کے بعد ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء نے اپنے استعفی وزیر اعظم ہاؤس اور ایوان صدر ارسال کر دئے ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار ، بابر غوری اور وزیر مملکت ڈاکٹر ندیم احسان نے اپنے استعفی وفاقی حکومت کو ارسال کردئے ہیں ۔
ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفی تاحال موصول نہیں ہوئے، دوسری جانب وزیر اعظم کی زیر صدرات وفاقی کابینہ کا اہم اور خصوصی اجلاس ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء کی عدم موجودگی میں جاری ہے ۔